بریکنگ نیوز

راجہ نصیر احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اکتوبر 12, 2025 admin
راجہ نصیر احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

راجہ نصیر احمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ بلدیات راجہ نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔

  ذرائع کے مطابق راجہ نصیر احمد خان کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

راجہ نصیر احمد خان آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک فعال اور مؤثر آواز سمجھے جاتے تھے۔ وہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور علاقے کی سیاسی و سماجی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔