بریکنگ نیوز

شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آبدیدہ ہو گئے

اکتوبر 11, 2025 admin
شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آبدیدہ ہو گئے

شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آبدیدہ ہو گئے

پشاور: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کے دوران اس وقت آبدیدہ ہو گئے جب وہ وطن پر قربان ہونے والے شہداء کا ذکر کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’جن جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کیں، ان کے بچے آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔‘‘ چند لمحوں کے توقف کے بعد انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اور افغانستان سے صرف یہی مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ریاست، افواج اور ادارے کسی قسم کے گٹھ جوڑ کو برداشت نہیں کریں گے۔