آزاد کشمیر،پی پی و ن لیگ کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کا فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی توثیق سے مشروط ہے۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادرکا کہنا ہے کہ چوہدری انوارالحق حکومت چھوڑ کر اب اپوزیشن میں بیٹھیں گے،
آزاد کشمیر میں حکومت سازی پیپلز پارٹی کا حق ہے، ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے
مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ DGISPRنے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشن دیدیے
دوسری جانب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ارکانِ اسمبلی کا فیصلہ کن اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جو فریال تالپور کی زیرِ صدارت زرداری ہاؤس کراچی میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ اورکزئی آپریشن حملے میں ملوث 30 دہشتگرد ہلاک،سکیورٹی ذرائع
سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار آج نامزد ہو گیا تو تحریکِ عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی۔
