بریکنگ نیوز

حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان

اکتوبر 10, 2025 admin
حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان

حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جاری لڑائی کے مکمل خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور باقاعدہ جنگ بندی شروع ہو رہی ہے۔”

حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان

حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان(فائل فوٹو)

خلیل الحیہ نے مزید بتایا کہ امریکا، ترکی اور عرب ممالک کے ثالثوں نے حماس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں بند کر دی گئی ہیں اور امن عمل کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا

ان کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ سے مرحلہ وار انخلا کرے گی، امدادی سامان کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگی، جبکہ رفح سرحد کو بھی کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 250 فلسطینی قیدیوں اور جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 1,700 غزہ کے شہریوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ثالث ممالک اور امریکا نے اس معاہدے کی مکمل ضمانت دی ہے، جس کے بعد خطے میں امن کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔