بریکنگ نیوز

مشتاق احمد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اکتوبر 9, 2025 admin
مشتاق احمد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

مشتاق احمد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسلام آباد: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان وطن واپس پہنچ گئے، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اردن سے گلف ایئر کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
ان کے استقبال کے لیے سینکڑوں شہری ایئرپورٹ پر جمع ہوئے ، جنہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فلسطینی پرچم بلند کیے۔

مشتاق احمد خان نے بھی اس موقع پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر فلسطینی کفیہ پہن رکھا تھا۔
شہریوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان نے عالمی سطح پر امتِ مسلمہ اور اہلِ فلسطین کے مؤقف کو جس جرات سے پیش کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد خان غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا قافلے میں شریک تھے۔
اس قافلے کو اسرائیلی فورسز نے روکتے ہوئے 500 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کے ارکان کو بدنام زمانہ جیل میں رکھا، جہاں انہیں ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
> “فلسطین ضرور آزاد ہوگا۔”