بریکنگ نیوز

وفد کی نوابشاہ آمد،صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

اکتوبر 9, 2025 admin
وفد کی نوابشاہ آمد،صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

وفد کی نوابشاہ آمد،صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

اسلام آباد / نوابشاہ:پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد نوابشاہ پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، اسحاق ڈار اور ایاز صادق شامل ہیں، جو صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام صدر زرداری تک پہنچائے گا اور دونوں صوبوں کے درمیان جاری لفظی تنازع کے خاتمے پر مشاورت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان جاری بیانات کی جنگ میں نرمی آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی فیصلوں کے لیے 18 اکتوبر کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔