اورکزئی،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،11جوان شہید،19دہشتگرد ہلاک
اورکزئی: پاک فوج نے 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 11 بہادر سپاہی وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، جو فرنٹ لائن پر ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، سمیت ایک میجر اور 9 دیگر اہلکار شہید ہوئے۔

اورکزئی،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،11جوان شہید،19دہشتگرد ہلاک
شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز ملک دشمن اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
