صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان رہا ہوکر اسپین پہنچ گئے
میڈرڈ میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے رہا ہو کر اسپین کے دارالحکومت پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ رہا ہونے والوں میں 21 ارکان اسپین سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک رہا ہونے والے کارکن نے اسرائیلی فوج پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔ اب تک گلوبل فلوٹیلا کے ساڑھے 400 ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ امریکی سینیٹر کراس وان نیدیگر نے بھی امریکی امدادی کارکنوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی بیرون ملک حفاظت کرے اور اسرائیل سے گرفتار تمام امریکی امدادی کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
