بریکنگ نیوز

ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ نیتن یاہو کے لیے چیلنج بن گیا

اکتوبر 5, 2025 admin
ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ نیتن یاہو کے لیے چیلنج بن گیا

ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ نیتن یاہو کے لیے چیلنج بن گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے لیے ایک مشکل صورتِ حال پیدا کر گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو یہ توقع کر رہے تھے کہ امریکی منصوبہ اسرائیل کو حماس کے خلاف مکمل کامیابی دلائے گا، لیکن فی الحال ایسا ممکن نہیں دکھائی دیتا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس نے تمام یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے،

تاہم ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی خارجہ امور کے سینئر اہل کار ایرن اٹزیون کے مطابق یہ مذاکرات جنگ بندی کی شرائط کے تحت ہوں گے، جو نیتن یاہو کے فوجی حکمت عملی کے منصوبوں کے خلاف ہیں۔