بریکنگ نیوز

پولیس کا مؤقف:کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

اکتوبر 5, 2025 admin
پولیس کا مؤقف:کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

پولیس کا مؤقف:کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے منسوب زیرِ گردش مبینہ آڈیو کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں کی سرحد پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں سراسر غلط اور گمراہ کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ کامیاب مذاکرات،حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کامعاہدہ سامنےآگیا

ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں،

معمول کی چیکنگ تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں،

گمراہ کن معلومات پھیلانا قابلِ سزا جرم ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔