اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

ایک بٹ کوائن ساڑھے 3 کروڑ روپے کا ہوگیا

ایک بٹ کوائن ساڑھے 3 کروڑ روپے کا ہوگیا

ایک بٹ کوائن ساڑھے 3 کروڑ روپے کا ہوگیا

دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی *بٹ کوائن نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار 245.57 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پاکستانی کرنسی میں اس کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 763 روپے بنتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کا پچھلا ریکارڈ اگست کے وسط میں قائم ہوا تھا جب قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 480 ڈالر تک پہنچی تھی۔ اس بار اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں قرار دی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز بٹ کوائن مسلسل آٹھویں سیشن میں بڑھا۔ اس کو امریکی ایکوئٹی مارکیٹ میں حالیہ فوائد اور بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کے اضافے سے سہارا ملا، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

کرپٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو بٹ کوائن مزید ریکارڈز توڑ سکتا ہے۔