بریکنگ نیوز

ویمنز ورلڈکپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

اکتوبر 5, 2025 admin
ویمنز ورلڈکپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ویمنز ورلڈکپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم امکان ہے کہ کولمبومیں ہونے والا یہ میچ بارش کی نذر ہو جائے۔

موسمیاتی اداروں کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل ہی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق کھیل کے دوران بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، جس سے اوورز میں کمی یا میچ کے منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔پاک بھارت تنازعات کا واحد حل بات چیت ہے،کپل دیو

کولمبو میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیاکے درمیان شیڈول میچ مکمل نہ ہو سکا اور بغیر نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

اگر آج کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملنے کا امکان ہے، جو ٹورنامنٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔