اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مستحکم،قیمتیں برقرار

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مستحکم،قیمتیں برقرار

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مستحکم،قیمتیں برقرار

جمعہ کے روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3,865 ڈالر پر برقرار رہی۔ اسی طرح پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 407,778 روپے پر مستحکم رہا، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 349,603 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی رجحانات کے مطابق مقامی نرخوں نے بھی استحکام برقرار رکھا۔

گزشتہ روز سپاٹ گولڈ 3,896.49 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ 0.03 فیصد اضافے سے 3,857.25 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران بلین میں مجموعی طور پر 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں، سپاٹ سلور 0.6 فیصد اضافے سے 47.24 ڈالر فی اونس پلاٹینم 0.5 فیصد اضافے سے 1,576.25 ڈالر اور پیلیڈیم 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1,258.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔