بریکنگ نیوز

بھارت اپنے نقصان دہ جنگی اثاثوں کی تباہی بھول بیٹھا ہے

اکتوبر 4, 2025 admin
بھارت اپنے نقصان دہ جنگی اثاثوں کی تباہی بھول بیٹھا ہے

بھارت اپنے نقصان دہ جنگی اثاثوں کی تباہی بھول بیٹھا ہے

راولپنڈی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اور دفاعی قیادت کے حالیہ بیانات پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ان بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات ’’انتہائی اشتعال انگیز‘‘ اور ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ ہیں اور ان میں کوئی حقیقت پر مبنی تشویش نظر نہیں آتی۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ بھارت شاید اپنے تباہ ہونے والے لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے اور اب ایک نئے تصادم کے خواہاں نظر آتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی بیانات جارحیت کے لیے بنائے گئے بہانوں کی نئی کوشش ہیں اور یہ بیانیہ کافی حد تک بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بھارت اپنے نقصان دہ جنگی اثاثوں کی تباہی بھول بیٹھا ہے

ترجمان نے الزام لگایا کہ بھارت نے طویل عرصے سے وکٹم کارڈ کا استعمال کرکے علاقائی معاملات میں فائدہ اٹھایا اور دہشت گردی کو ہوا دی، جس کے باعث دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرچکی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی ’’جارحانہ‘‘ رویے نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  آزادکشمیر،معمولاتِ زندگی بحال،موبائل سروسز اور بازار کھل گئے

آئی ایس پی آر نے واضح انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا تنازع انتہائی تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور اگر جنگ کا نیا دور شروع ہوا تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب پاکستان نے جواب کا ‘‘نیا نارمل’’ قائم کر رکھا ہے جو تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اس بار پاک افواج جغرافیائی حدود کی حساسیت کے تصور کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی سرزمین کے دور دراز حصوں تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اگر کوئی بھارت کو پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات کرتا ہے تو اس کا جواب دوطرفہ ہوگا۔ آخر میں آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے معاملے کی سنجیدگی سے نوٹس لینے اور خطے میں امن و امان کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔