بریکنگ نیوز

کامیاب مذاکرات،حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کامعاہدہ سامنےآگیا

اکتوبر 4, 2025 admin
کامیاب مذاکرات،حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کامعاہدہ سامنےآگیا

کامیاب مذاکرات،حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کامعاہدہ سامنےآگیا

مظفرآباد:
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 بنیادی اور 13 اضافی نکات پر مشتمل تاریخی معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کریں گے۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی فیصلوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ تنازعات کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔

معاہدے کی اہم شقیں

  • پرتشدد واقعات پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے، عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔
  • یکم اور 2 اکتوبر کے واقعات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو سکیورٹی اہلکاروں کے برابر معاوضہ، زخمیوں کو 10 لاکھ روپے اور ورثا کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔
  • مظفرآباد اور پونچھ میں دو نئے تعلیمی بورڈ قائم ہوں گے، تمام بورڈز کو وفاقی بورڈ اسلام آباد سے منسلک کیا جائے گا۔
  • منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرہ خاندانوں کو 30 دن میں زمین کا قبضہ دیا جائے گا۔
  • 90 دن میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کے مطابق ترامیم کی جائیں گی۔
  • آزاد کشمیر حکومت 15 دن میں ہیلتھ کارڈ کے لیے فنڈز جاری کرے گی اور ہر ضلع میں MRI اور CT اسکین مشینیں فراہم کی جائیں گی۔
  • پاکستان حکومت آزاد کشمیر کے بجلی نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔
  • کابینہ کا حجم 20 وزراء و مشیران تک محدود ہوگا، سیکرٹریز کی تعداد بھی 20 سے زائد نہیں ہوگی۔
  • احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن ادارہ ضم کر کے قوانین کو نیب کے مطابق بنایا جائے گا۔
  • کہوری/کمسیر اور چھپلانی نیلم روڈ پر دو سرنگوں کی فزیبلٹی تیار کی جائے گی۔
  • غیر حلقہ جاتی ارکان اسمبلی کے فنڈز و مراعات حتمی رپورٹ تک معطل رہیں گے۔

اضافی نکات

  • مختلف شہروں کے واقعات عدالتی کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔
  • میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹائم فریم رواں مالی سال میں طے ہوگا۔
  • جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس تین ماہ میں پنجاب و خیبرپختونخوا کے برابر کیا جائے گا۔
  • 2019 کے ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق ہائیڈل منصوبوں پر عملدرآمد ہوگا۔
  • 10 اضلاع میں بڑے واٹر سپلائی اسکیمز کی فزیبلٹی رواں سال مکمل کی جائے گی۔
  • ہر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں آپریشن تھیٹر اور نرسریز قائم ہوں گی۔
  • گلپور اور رحمان کوٹلی میں پل تعمیر ہوں گے۔
  • ایڈوانس ٹیکس میں کمی اور جی بی/فاٹا طرز پر سہولت دی جائے گی۔
  • تعلیمی اداروں میں اوپن میرٹ پالیسی پر عمل ہوگا۔
  • ڈڈیال کی کشمیر کالونی اور مہندر کالونی کے لیے پانی، بجلی اور ملکیتی حقوق منظور کیے گئے۔
  • ٹرانسپورٹ پالیسی کا ازسرنو جائزہ اور 1300 سی سی گاڑیوں پر خصوصی غور ہوگا۔
  • 2 اور 3 اکتوبر کے دوران گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے گا۔

معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ و امپلیمینٹیشن کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے