آزاد کشمیر،عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات منظور، باضابطہ معاہدہ طے پا گیاعوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، سابق صدور، وزرائے اعظم، وزراء اور ممبران اسمبلی کی مراعات کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ایکشن کمیٹی کے دباؤ پر مہاجرین ممبران کو وزارتوں سے فارغ کرنے کا اعلان عوامی مطالبے پر صحت اور تعلیم کی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کرنے کا فیصلہ پاکستان حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 30 ارب روپے فنڈ دینے کا اعلان فنڈز ہیلتھ، ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ سیکٹر پر خرچ ہوں گے
معاہدے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم عوامی حلقوں میں معاہدے کا خیرمقدم، "عوامی جدوجہد کی فتح” قرار عوامی دباؤ کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، ،۔مذاکراتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، سردار یوسف، قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔وفاقی حکومت کی اعلی سطحی مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر طارق فصل چوہدری نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی ہماری مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے نمائندگان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں۔ ان کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔ باقی چند مطالبات جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں،۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھیر کوٹ میں ہونے والے مزاکراتی عمل میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے کئی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا جبکہ چند معاملات پر مزید مشاورت اور قانون سازی کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق ہواہے جس میں سیاسی جماعتوں، حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ طلاعات ہیں کہ مہاجر ممبران اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے، جبکہ ان کی تعداد، خاتمے یا انتخابی طریقہ کار پر حتمی فیصلہ اعلی سطحی کمیٹی کرے گی۔اشرافیہ کی مراعات میں کمی پر بھی اصولی اتفاق ہے اراکین اسمبلی کی پنشن ختم کرنے، وزرا کی سرکاری گاڑیوں کے معیار اور سابق وزرائے اعظم و صدور کی مراعات میں کمی کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔نیلم جہلم اور دیگر پن بجلی منصوبوں سے متعلق معاملات بھی کمیٹی میں زیر غور آئیں گے۔حالیہ لانگ مارچ و احتجاج میں جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے
