بریکنگ نیوز

وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اکتوبر 2, 2025 admin
وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں** لیا ہے۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کارکنان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بربریت بند ہونی چاہیے، امن کو موقع دینا چاہیے اور انسانی امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے۔

دوسری جانب ترکی نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو **دہشت گردی** قرار دیا ہے۔

عالمی سطح پر فلوٹیلا کو روکے جانے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین اسٹیشن کو بند کیا، جبکہ یونان کے ایتھنز اور فرانس میں بھی اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔