بریکنگ نیوز

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا

اکتوبر 1, 2025 admin
اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا

غزہ: امدادی سامان لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کا شکار ہوا۔ منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے اور تمام ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلوٹیلا کے رکن تیاغو اویلا نے بتایا کہ وہ اپنے مشن کے اہم مرحلے پر ہیں اور اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد انسانی راہداری قائم کرنا اور غزہ کے محاصرہ کو توڑنا ہے۔

عرب صحافی کے مطابق کم از کم 12 مشتبہ اسرائیلی جہاز فلوٹیلا سے تقریباً 4 بحری میل کے فاصلے پر موجود ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ یہ جہاز کس رفتار سے بڑھ رہے ہیں یا صرف رکاوٹ کے طور پر کھڑے ہیں۔

فلوٹیلا کے ایک دیگر رکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے مرکزی کشتی ‘الما’ کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا ہراسانی کا واقعہ تھا، لیکن وہ خوفزدہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بحری جہاز ‘الما’ سے صرف 5 سے 10 میٹر کے فاصلے تک آگیا۔