بریکنگ نیوز

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا تاریخی اعلان:غزہ جنگ بندی منصوبہ پیش

ستمبر 30, 2025 admin
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا تاریخی اعلان:غزہ جنگ بندی منصوبہ پیش

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا تاریخی اعلان:غزہ جنگ بندی منصوبہ پیش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ کے لیے تاریخی دن ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ عرب اور مسلم رہنماؤں نے منصوبے کی حمایت کی ہے، ترک اور انڈونیشیا کے صدور بھی اس عمل میں شامل ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی امن معاہدے کی حمایت کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس معاہدہ مسترد کرے تو اسرائیل کو حماس کے خاتمے کے لیے امریکی مکمل پشت پناہی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں نئی حکومت فلسطینی عوام اور عالمی ماہرین پر مشتمل ہوگی اور غزہ جنگ کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور دیگر اہم نام آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امن منصوبے کی حمایت کی اور کہا کہ یہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ منصوبہ اسرائیل کے اصولوں کے مطابق ہے اور اگر حماس معاہدہ رد کرے تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔