پاک بھارت تنازعات کا واحد حل بات چیت ہے،کپل دیو
سابق بھارتی کپتان کپل دیو (Kapil Dev) نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ یا کشیدگی نہیں بلکہ بات چیت ہے۔
ایک ٹی وی شو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملک پڑوسی ہیں اور پڑوسیوں کو اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے طور پر اپنے ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری عمل ہے، لیکن کھیل کے میدان میں ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔ “اصل مسئلہ میڈیا اور عوام نے بنا رکھا ہے،” کپل دیو نے واضح کیا۔
ادھر سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھی بھارتی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، دنیا نے دیکھ لیا کہ میدان میں اصل مقابلہ کس کا تھا، “اسکور بورڈ سب کے سامنے ہے: 0-7۔”
