ایشیا کپ فائنل،بھارت ٹاس جیت گیا،پاکستان کی بیٹنگ
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ یہ تاریخی مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو گروپ مرحلے اور سپر فور دونوں میچز میں شکست دی تھی، تاہم گرین شرٹس نے اس کے علاوہ ایشیا کی تمام دیگر ٹیموں کو زیر کیا۔
پاکستان اور بھارت اس سے قبل مختلف کثیر ملکی ٹورنامنٹس کے فائنلز میں پانچ بار ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں۔ ان مقابلوں میں پاکستان نے تین بار جبکہ بھارت نے دو بار کامیابی حاصل کی ہے۔
