بریکنگ نیوز

ایشیا کپ فائنل:محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد کھیلنے کا مشورہ

ستمبر 28, 2025 admin
ایشیا کپ فائنل:محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد کھیلنے کا مشورہ

ایشیا کپ فائنل:محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد کھیلنے کا مشورہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ وہ دباؤ میں آئے بغیر کھل کر کھیلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "آپ میدان میں اپنی پوری توانائی لگائیں، باقی سب میں سنبھال لوں گا۔”

ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین کو مسلسل تیسرے اتوار دونوں روایتی حریفوں کے مدمقابل دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شاید ہر وقت بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے ہوں، لیکن ہم نے کبھی ہار تسلیم نہیں کی۔” انہوں نے کہا کہ 41 سال بعد پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ فائنل کھیلنا ایک تاریخی لمحہ ہے، اور یہ میچ شاندار ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 17 ایشیا کپ ٹورنامنٹس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں۔