بریکنگ نیوز

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

ستمبر 28, 2025 admin
داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

اسلام آباد: داعش خراسان کا اہم کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان کے شہر مزار شریف میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں داعش خراسان کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

احسانی، جو تاجک نسل سے تعلق رکھتا تھا، 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا۔ اس افسوسناک حملے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق محمد احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان منتقل کرنے اور ان کی تربیت کا ذمہ دار بھی تھا۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں آپریشن سربکف جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔