ٹی ٹونٹی کرکٹ تاریخ کا بڑا اپ سیٹ،نیپال کی ویسٹ انڈیز کو شکست
نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیزنے 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے
نیپال کرکٹ ٹیم نے 2 بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔نیپال نے شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ اسی طرح نیپال نے 19 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ یہ نیپال کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی تھی ، نیپال کی جانب سے روہت 38 اور کوشل ملا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا، لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔ اس بار نیپال نے دو بار کے عالمی چیمپئن کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ چند روز قبل نیمبیا نے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ کرتے ہوئے زمبابوے کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے۔
