بریکنگ نیوز

ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت دائر

ستمبر 28, 2025 admin
ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت دائر

ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت دائر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی آئی سی سی میں شکایت دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف درخواست میں کہا ہے کہ 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر بھارتی بولر نے انتہائی نازیبا اشارے کیے اور تماشائیوں کو غیر اخلاقی انداز میں متوجہ کیا، جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ارشدیپ سنگھ کے اس رویے سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی اور اس کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پریس کانفرنس میں سوریا کمار نے سیاسی باتیں کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔