بریکنگ نیوز

سپر فور مرحلہ،بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

ستمبر 26, 2025 admin
سپر فور مرحلہ،بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

سپر فور مرحلہ،بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ابھیشک شرما، تلک ورما اور سنجو سیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔

ابھیشیک شرما نے 31 گیندوں پر 61، سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 39، سوریا کمار یادیو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سپر فور مرحلہ،بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

سپر فور مرحلہ،بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

 

تلک ورما 34 گیندوں پر 49 اور اکثر پٹیل 15 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، سری لنکا کے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی جگہ ارشدیپ سنگھ اور شرشیت رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

دوسری طرف سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کرونارتنے کی جگہ لیانگے کو شامل کیا گیا، دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ پہلا مقابلہ ہے۔

بھارت نے سپر فور مرحلے میں اپنے دو میچز میں پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دی ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ سری لنکا کو اپنے دو میچز میں پاکستان اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

ایونٹ کا فائنل اتوار 28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔