بریکنگ نیوز

سعید انور بننا تھا،یہ تو سعید اجمل بن گیا

ستمبر 26, 2025 admin
سعید انور بننا تھا،یہ تو سعید اجمل بن گیا

سعید انور بننا تھا،یہ تو سعید اجمل بن گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ 2025 میں بیٹنگ کے بجائے بولنگ کے ذریعے نمایاں ہو رہے ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن اپنی شاندار بولنگ سے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا بطور بیٹر ریکارڈ مایوس کن رہا ہے۔ اب تک وہ 6 اننگز میں صرف 23 رنز ہی بنا سکے ہیں، تاہم بطور پارٹ ٹائم بولر انہوں نے 6 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

صائم ایوب کی کارکردگی نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ ٹیم میں بیٹر کے طور پر کھیل رہے ہیں یا بولر کے طور پر، کیونکہ رنز ان سے بن نہیں رہے لیکن مخالف بلے بازوں کی وکٹیں ضرور اڑا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ ایک صارف نے لکھا:

شہزاد ملک نامی صارف نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صائم کو اگلا سعید انور سمجھا تھا مگر وہ تو سعید اجمل نکلا۔ میاں عمر نے بھی یہی لکھا کہ صائم ایوب کو بیٹنگ میں دیکھ کر سب کو نیا سعید انور لگ رہا تھا، لیکن ان کی بولنگ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ سعید اجمل ہیں۔