بریکنگ نیوز

فرحان کا انداز،حارث کا اشارہ… بھارت برداشت نہ کر سکا!

ستمبر 25, 2025 admin
فرحان کا انداز،حارث کا اشارہ… بھارت برداشت نہ کر سکا!

فرحان کا انداز،حارث کا اشارہ… بھارت برداشت نہ کر سکا!

جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں کارکردگی کے بجائے تنازعات زیادہ نمایاں رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کھیل کے جذبے کو پسِ پشت ڈالنے سے لے کر فخر زمان کے متنازع کیچ تک، متعدد معاملات متعلقہ فورمز پر شکایات کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ہیرو بننے کے چکر میں بھارتی کپتان مشکل میں!

شکایت کے مطابق صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری پر جشن منانے کے انداز اور حارث رؤف کے "اشتعال انگیز اشارے” کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کے شور شرابے کے جواب میں ہاتھ سے "چھ” اور "صفر” کا اشارہ کیا تھا، جسے بھارتی میڈیا نے 2019 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ کی یاد دہانی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بنگلادیش کا بڑا ٹاکرا آج

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بدھ کے روز ای میل کے ذریعے یہ شکایت درج کرائی، جس کے بعد آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کو وضاحت کے لیے نوٹس بھیج سکتا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے کھیل کو سیاست سے جوڑنے والے متنازع بیان پر باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔