بریکنگ نیوز

ہیرو بننے کے چکر میں بھارتی کپتان مشکل میں! 🚨

ستمبر 25, 2025 admin
ہیرو بننے کے چکر میں بھارتی کپتان مشکل میں! 🚨

ہیرو بننے کے چکر میں بھارتی کپتان مشکل میں! 🚨

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی سامنے آئی ہے۔ یہ معاملہ میچ ریفری رچی رچرڈسن کے پاس ہے جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کپتان کے ریمارکس کھیل کے مفاد کے خلاف اور کھیل کی ساکھ کو متاثر کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بنگلادیش کا بڑا ٹاکرا آج

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اس شکایت پر باقاعدہ سماعت کرے گی جبکہ پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے دو آفیشل رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد سوریا کمار یادیو نے پریزنٹیشن کے دوران سیاسی نوعیت کے جملے کہے تھے جس پر پاکستان نے باضابطہ طور پر اعتراض اٹھایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار کے خلاف باضابطہ کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔