ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف ملاقات آج
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے اوول آفس میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتِ حال اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بنگلادیش کا بڑا ٹاکرا آج
اس سے قبل نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ اور بات چیت کی۔ اس دوران امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا اور وزیراعظم سے گفتگو کے اختتام پر حوصلہ افزائی کا اظہار کرتے ہوئے ’تھمبز اپ‘ کا اشارہ دیا۔
اسلامی سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
