بریکنگ نیوز

ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ میں پیپلز پارٹی کی برتری

ستمبر 25, 2025 admin
ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ میں پیپلز پارٹی کی برتری

ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ میں پیپلز پارٹی کی برتری

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 11 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 9 نشستوں میں سے 5 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی جبکہ جنرل کونسلر کی ایک نشست گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے حصے میں آئی۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 2 نشستیں حاصل کیں اور آزاد امیدوار بھی 2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی نے وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

* ٹی ایم سی منگھوپیر کی یوسی 10 میں پیپلز پارٹی کے اسٹفن مسیح 891 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے امیدوار 324 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
* ٹی ایم سی بلدیہ کیماڑی یوسی 8 میں پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 3132 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار حسنین چوہان 1084 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
* ٹی ایم سی سہراب گوٹھ یوسی 8 میں پیپلز پارٹی کے شہروز احمد نے 1790 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار آصف علی کو 73 ووٹ ملے۔

ادھر ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 7 میں جنرل وارڈ کی نشست جماعت اسلامی کے محمد بلال نصیر نے 791 ووٹ لے کر جیت لی، پیپلز پارٹی کے شیخ اظہر 749 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع غربی یوسی ون پولنگ اسٹیشن 9 میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر 53 ووٹ لے کر آگے ہیں، تحریک لبیک کے امیدوار 51 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار 21 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تحریک لبیک کا دعویٰ ہے کہ اورنگی ٹاؤن یوسی ون میں چیئرمین کی نشست ان کے امیدوار نے فارم 11 اور 12 کے مطابق جیت لی ہے۔