بریکنگ نیوز

پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

ستمبر 22, 2025 admin
پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

 

پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

لزبن/نیویارک: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی وزیر خارجہ پاولو رینجل نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا پرتگال کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل اور بنیادی حصہ ہے۔ ان کے مطابق خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کا فوری حل نہیں، تاہم جنگ بندی ناگزیر ہے تاکہ امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا اعلان

اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے بھی کہا کہ کینیڈا ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور اس کے پرامن مستقبل کی تعمیر میں شراکت کرے گا۔
آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دو ریاستی حل کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی یقین دہانیوں پر عمل کے بعد سفارتی تعلقات اور سفارتخانے کھولنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔