بریکنگ نیوز

ایشیا کپ سپر فور:بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ستمبر 21, 2025 admin
ایشیا کپ سپر فور:بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور:بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ میچ دبئی کے میدان میں جاری ہے جبکہ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ انجام دے رہے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے قومی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہے، اسی لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ ایک نیا چیلنج ہے اور ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن نواز اور خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور حسین طلعت کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی فائنل الیون: سلمان آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، محمد حارث، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت کی فائنل الیون: سوریا کمار یادیو (کپتان)، شبھ من گل، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا۔