بگرام واپس لینے کی بات پر کابل کا اٹل جواب
کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی دھمکی کے بعد افغان وزارت دفاع کے سربراہ فصیح لدین فطرت نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی کوئی معاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے سیاسی ڈیل کے ذریعے بگرام ایئربیس امریکہ کو دینا چاہتے ہیں لیکن افغان حکومت کسی بھی قسم کے معاہدے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔
ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایئربیس امریکہ نے تعمیر کیا تھا اور اسے واپس لینا واشنگٹن کا حق ہے۔
ٹرمپ نے یہاں تک عندیہ دیا کہ بگرام بیس کے دوبارہ کنٹرول کے لیے فوجی آپشن بھی خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس معاملے پر افغان حکام سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
