بریکنگ نیوز

جنوبی وزیرستان میں 119 اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل

ستمبر 21, 2025 admin
جنوبی وزیرستان میں 119 اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل

جنوبی وزیرستان میں 119 اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل

پشاور ، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری اسکولوں میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان میں 119 اساتذہ کو غیر حاضری پر معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق معطل ہونے والوں میں 100 مرد اور 19 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ یہ کارروائی ابتدائی طور پر 4 ماہ کے لیے کی گئی ہے، تاہم مسلسل غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرپلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارہا ہدایت کے باوجود پوسٹنگ کی درخواست نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔

محکمے کے مطابق یہ اقدام سرپلس اساتذہ کی اصل تعداد اور صورتحال کو واضح کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مزید تقرری یا ایڈجسٹمنٹ کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔