ایشیا کپ دبئی:بھارت کے خلاف فائنل الیون میں کون ہوگا شامل؟
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چھ روز قبل بھارت کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ گروپ میچ کھیلنے والے دو کھلاڑی اس بار پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے بارہ کھلاڑی منتخب کر لیے ہیں۔ اگرچہ یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ اسکواڈ میں موجود ہیں، لیکن ان کے فائنل الیون میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔
جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم بھی بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے اس بار بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کے لیے اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ پر انحصار کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
- صائم ایوب
- صاحبزادہ فرحان
- فخر زمان
- فہیم اشرف
- سلمان علی آغا
- محمد نواز
- حسین طلعت
- محمد حارث (وکٹ کیپر)
- شاہین شاہ آفریدی
- حارث رؤف
- ابرار احمد
