برطانیہ، فرانس کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا
لزبن: پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم کے بعد پرتگال بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے اور اب وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی یورپی اور غیر یورپی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور اس کی توثیق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔
