طالبان کا ٹرمپ اعلان مسترد،بگرام ایئربیس پر امریکی کنٹرول ناممکن
کابل: امارتِ اسلامیہ افغانستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کو رد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان کی بگرام ایئربیس دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے سکتا ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے نمائندے ذاکر جلالی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ افغانستان نے کبھی بھی اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کی موجودگی کو قبول نہیں کیا اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے دوران بھی اس امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا گیا تھا۔ مزید کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب وہ افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کے بغیر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر سیاسی اور اقتصادی تعاون کرے۔
