ایشیا کپ:سپر 4 مرحلہ،ٹیموں کا فیصلہ اور شیڈول جاری
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں سپر 4 مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ افغانستان کی سری لنکا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کے بعد افغانستان ایونٹ سے باہر ہو گیا، جب کہ سری لنکا اور بنگلا دیش دونوں سپر 4 میں پہنچ گئے۔
ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش نے جگہ بنائی ہے۔
ایونٹ کا پہلا مرحلہ آج بھارت اور عمان کے میچ کے ساتھ مکمل ہوگا، جس کے بعد کل سے سپر 4 راؤنڈ کا آغاز ہوگا۔ اس مرحلے میں کل 6 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
شیڈول کے مطابق:
- 20 ستمبر: بنگلا دیش بمقابلہ سری لنکا (دبئی)
- 21 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)
- 23 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا (ابوظبی)
- 24 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلا دیش (دبئی)
- 25 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش (دبئی)
- 26 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا (دبئی)
سپر 4 کے بعد ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی جو 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
