بریکنگ نیوز

ایشیا کپ: ڈیڈلاک ختم، پاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ

ستمبر 17, 2025 admin
ایشیا کپ: ڈیڈلاک ختم، پاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ

ایشیا کپ: ڈیڈلاک ختم، پاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ

دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والا میچ بالآخر شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ میچ ریفری کی تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستان اور یو اے ای کا میچ پہلے شام ساڑھے 7 بجے ہونا تھا، تاہم معاملہ طے پانے کے بعد کھیل ایک گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کی ہدایت دی جا چکی ہے اور کھلاڑی بس کے ذریعے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

https://x.com/AmeerHamzaVoice/status/1968312534722867569

 

اس سے قبل پی سی بی ترجمان عامر میر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ مؤخر کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مثبت خبر سامنے آئے گی جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین کریں گے۔

یاد رہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے حوالے سے اختلاف کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی تھی اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں واپس جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، اگر پائی کرافٹ معذرت کر لیتے تو معاملہ پہلے ہی ختم ہوسکتا تھا۔ تاہم آئی سی سی کی جانب سے ریفری کی تبدیلی پر کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔ اس کے باوجود ڈیڈلاک ختم ہونے کے بعد ٹیم کو کھیل کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔