بریکنگ نیوز

ایشیا کپ تنازع ختم،پاکستان کا مطالبہ منظور،میچ ریفری تبدیل

ستمبر 17, 2025 admin
ایشیا کپ تنازع ختم،پاکستان کا مطالبہ منظور،میچ ریفری تبدیل

ایشیا کپ تنازع ختم،پاکستان کا مطالبہ منظور،میچ ریفری تبدیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ریفری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور پاکستان اب شیڈول کے مطابق کل یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے گئے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو کہا تھا کہ ہاتھ نہیں ملایا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان میڈیا منیجر کو ہدایت دی تھی کہ یہ سب ریکارڈ نہ کیا جائے۔

میچ کے بعد پاکستانی منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل تک پہنچائے، جنہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور بالآخر بھارتی حکومت کی طرف سے آئی تھیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے، تاہم اب باضابطہ طور پر میچ ریفری کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔