کیچ آپریشن:آئی ای ڈی دھماکا،5 شہید،5دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان: کیچ میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا، 5 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ گروہ *الہند* کے 5 دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے۔
