بریکنگ نیوز

افغان ٹیم کو بڑا نقصان،نوین الحق ایشیا کپ سے دستبردار

ستمبر 15, 2025 admin
افغان ٹیم کو بڑا نقصان،نوین الحق ایشیا کپ سے دستبردار

افغان ٹیم کو بڑا نقصان،نوین الحق ایشیا کپ سے دستبردار

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فاسٹ بولر نوین الحق انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کندھے کی تکلیف سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچوں کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔

نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نوین الحق مزید ری ہیب اور مکمل فٹنس کے حصول کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔