پاکستان نے عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی: دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، یوں عمان کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف ملا۔
قومی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 29، محمد نواز نے 19، فہیم اشرف نے 8 اور حسن نواز نے 9 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اختتامی لمحات میں فخر زمان 23 اور شاہین شاہ آفریدی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کے بولرز میں عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد ندیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
