بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دی
ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلادیش نے 144 رنز کے ہدف کو صرف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان لٹن داس نے 59 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے، جبکہ توحید ہریدوے 34 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ دیگر اہم کھلاڑیوں میں پرویز حسین (19 رنز) اور تنزید حسن (14 رنز) شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ:پاکستان کل عمان کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ذیشان علی نے 30 اور یاسیم مرتضیٰ نے 28 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، ریشاد حسین اور تنظیم حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ کو ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست کا سامنا ہے، کیونکہ پہلے گروپ میچ میں وہ افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز سے ہار چکے ہیں۔
