بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

ستمبر 10, 2025 admin
وزیر اعظم کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

وزیر اعظم کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کلائمٹ اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے، گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچادی، اور اب سندھ کی وادیوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جو تباہ کاری ہوئی ہے، ہر لحاظ سے، میں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری کی ذمے داری لگائی ہے کہ آپ ایک پروگرام تیار کریں، ہم راتو ںرات موسماتی تبدیلیوں سے نہیں نمٹ سکتے، بہت بڑے چیلنجز ہیں، اس میں اکیلا پاکستان کچھ بھی نہیں کر سکتا، سب کو مل کر کرنا ہوگا، لیکن انہیں ایک روڈ میپ پیش کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے زراعت میں جو نقصان ہوا ہے، اس کی تفصیل آئندہ ہفتے سامنے آجائے گی، نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس کو کابینہ میں لایا جائے گا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کوئی ایک ہزار کے لگ بھگ پاکستانی سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، اللہ کو پیارے ہوگئے، ہزاروں زخمی ہوگئے، ہزاروں ایکڑ زمین پنجاب میں زیر آب ہے، اب سیلاب سندھ میں جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے جو تباہ کاری اور نقصانات ہوئے، اس حوالے سے آج کابینہ میں مشاورت کے بعد کلائمٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تا کہ اس پر فی الفور کام شروع کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اعلان کے بعد ایپکس لیول پر اجلاس بلا رہے ہیں جس میں عرق ریزی کے ساتھ گفتگو کرکے ایک پالیسی بنائیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا میجر عدنان اسلم نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی، میجر عدنان اسلم کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، شہید کی بہنوں نے کہا کہ ہم بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہم بھی اس راہ میں قربانی دیں گے۔ان کا کہنا تھا ہماری سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے، جو قربانی دیتا ہے اس کی کیفیت کو کوئی نہیں جان سکتا، افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، ہمیں اپنے شہدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بیٹھے، بیرون ملک بیٹھے ان افراد کی شناخت کریں، افواج پاکستان اور ان کی لیڈر شپ کو مطعون کیا جا رہا ہے، لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارا اولین فرض ہے کہ فتنے کی مکمل بیخ کنی کریں، نفرت کارڈ ناقابل قبول ہے، ہمیں آخری حد تک جا کر دہشتگردی کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، ہمارا بزنس ایونٹ انتہائی کامیاب تھا، لیکن اگر فالواپ نہیں ہوگا تو زیرو ہوگا، قومی ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا مائن اینڈ منرل کے حوالے سے امریکی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، بلوچستان، چترال اور گلگت بلتستان میں خزانے دفن ہیں، ہمیں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لانی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بے گناہ خون بہایا جا رہا ہے،دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بربریت کی نذیر نہیں ملتی، قطر پر حملے پر کل فی الفور بیان جاری کیا، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، قطر کے امیر کویقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں آپ کے سات