بریکنگ نیوز

شاہینوں نے افغانستان کو روند ڈالا،سہ ملکی ٹرافی پاکستان کے نام

ستمبر 7, 2025 admin
پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سہ فریقی سیریز جیت لی

شاہینوں نے افغانستان کو روند ڈالا،سہ ملکی ٹرافی پاکستان کے نام

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آل راؤنڈر محمد نوازکی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ میں فخر زماننے 27، محمد نواز نے 25 اور کپتان سلمان آغانے 24 رنز جوڑے۔

افغان باؤلرز میں راشد خان نے 3 شکار کیے جبکہ نور احمد اور فضل الحق فاروقینے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

142 رنز کے تعاقب میں افغان بیٹنگ لائن محمد نواز کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں صرف 66 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

محمد نواز فائنل کے ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے شاندار ہیٹ ٹرک سمیت 4 اوورز میں صرف 19 رنز کے عوض5 کھلاڑی آؤٹ کیے، اس کے ساتھ ساتھ وہ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کے لیے نمایاں کارکردگی دکھاتے رہے۔