دوسرے مکمل چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں شروع ہوگیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، افریقا، آسٹریلیا اور دونوں براعظموں امریکامیں کیا جاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی روشنی مدھم ہونا شام بج کر 28 منٹ پر شروع ہوئی، جبکہ جزوی گرہن کا آغاز9 بج کر 27 منٹ پر ہوا۔
چاند کو مکمل گرہن لگنے کا مرحلہ رات 10 بج کر 31 منٹ پر شروع ہوگا اور یہ منظر اپنے عروج پر 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا۔
مکمل گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا، اس کے بعد جزوی گرہن 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا، جبکہ یہ فلکی مظاہرہ مکمل طور پر رات 1 بج کر 55 منٹ پر اختتام کو پہنچ جائے گا۔
