پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی
شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 140 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کے اوپنر علی شان شرفو 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی بیٹنگ میں ابتدائی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 16، صائم ایوب نے 11، سلمان آغا نے 5، محمد حارث نے 14 اور حسن نواز نے 4 رنز بنائے۔
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ یو اے ای کے خلاف بڑا ہدف دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں: حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا اور سفیان مقیم کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
