بریکنگ نیوز

فخر زمان کی شاندار اننگز،پاکستان کا یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف

ستمبر 4, 2025 admin
فخر زمان کی شاندار اننگز،پاکستان کا یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف

فخر زمان کی شاندار اننگز،پاکستان کا یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان کا سیریز میں چوتھا میچ ہے۔ قومی ٹیم ابتدائی دو مقابلے جیت چکی ہے جبکہ تیسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔